سینکڑوں غیرملکی ذرائع ابلاع جشن بہار ایونینگ گالا ۲۰۲۰ کی کور یج کریں گے

2020-01-20 11:34:00
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چائنا میڈیا گروپ کا جشن بہار ایونینگ گالا ۲۰۲۰ چوبیس جنوری کو نشر ہوگا۔زبردست پروگرامز اور اعلیٰ ٹیکنالوجی کے استعمال کی وجہ سے یہ ایونینگ گالا دنیا کے ذرائع ابلاع کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔غیرمکمل اعدادوشمار کے مطابق ایک سو ستر ممالک اور علاقوں کے چار سو ساٹھ ذرائع ابلاع چائنا میڈیا گروپ کے جشن بہار ایونینگگالا کی کوریجکریں گے۔
امریکہ، برطانیہ ، جاپان، برازیل ، سنگاپور ،متحدہ عرب امارات ، ملائیشیا ، تھائی لینڈ اور لاؤس سمیت متعددممالک کے دو سو اسی ذرائع ابلاع ایوانینگ گالا کے کچھ حصے نشر کریں گے۔اٹلی ، آسٹریلیا، متحدہ عرب امارات ، مصر اور بھارت سمیت بیس سے زائد ممالک کے مووی تھیٹر اور ٹیلی ویژناسٹیشنوں سےمختلف زبانوں میں ترجمے کےساتھجشن بہار ایونینگ گالانشر کیا جائے گا۔اس کے علاوہ روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں ہزاروں افراد کیلئےچائنا میڈیا گروپ کے ایونینگ گالا کو بڑی بڑیسکرینوں پر براہ رست دیکھنے کا انتظام کیا گیا ہے ۔اس موقع پر موجودحاظرین کو چین کے جشن بہار کی روایت کے بارے میںبتایا جائے گا۔
یاد رہےکہ جشن بہار ایونینگ گالا دنیا بھر کےچینیوں کی لازمی ثقافتی سرگرمی ہے۔یہ گالا سنہ انیس سو تراسی سے لے کراب تک مسلسلتیس سالوں سےنشر کیا جاتاہے۔


شیئر

Related stories