چین میں فی کس جی ڈی پی دس ہزار سے تجاوز کرگیا، چین کی قومی ترقی و اصلاحات کی کمیٹی

2020-01-20 13:05:02
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی قومی ترقی و اصلاحات کی کمیٹی کے ترجمان مینگ وے نے انیس تاریخ کو بیجنگ میں منعقد کی گئی ایک پریس کانفرنس میں نشادندہی کی کہ دو ہزار انیس میں چین میں فی کس جی ڈی پی دس ہزار امریکی ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے۔ یہ چین کی مجموعی طاقت میں اضافے ، سماجی پیداواری صلاحیت کے فروغ اور عوامی زندگی کی بہتری کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ چین کے ہمہ گیر خوشحال معاشرےکی تعمیر کے راستے میں حاصل کردہ ایک اہم کامیابی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ، مینگ وے نے یہ بھی کہا کہ ترقی یافتہ مالک میں فی کس جی ڈی پی تیس ہزار امریکی ڈالر سے زیادہ ہے، اس لئے چین بدستور دنیا میں سب سے بڑا ترقی پذید ملک ہے۔

مینگ وے نے مزید نشاندہی کی کہ دسمبر کے اعدادوشمار کے مطابق، اس وقت چین کی معیشت میں مثبت تبدیلی آئی ہے۔ پیداوار ، کھپت ، توقعات اور قیمتوں میں بہتری آئی ہے۔ یہ مثبت تبدیلیاں سلسلہ وار پالیسوں کا نتیچہ ہیں۔


شیئر

Related stories