دو ہزار بیس چین-ملائیشیا ثقافتی و سیاحتی سال کی افتتاحی تقریب کے لئے چین اور ملائیشیا کے وزرائے اعظم کے تہنیتی بیغامات

2020-01-20 13:06:21
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

دو ہزار بیس چین-ملائیشیا ثقافتی و سیاحتی سال کی افتتاحی تقریب انیس تاریخ کو کوالالمپور میں منعقد ہوئی۔ چین کے وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ اور ملائیشیا کے وزیر اعظم مہا تیر محمد نے اس افتتاحی تقریب کے لئے تہنیتی بیغامات بھیجے۔

چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے اپنے تہنیتی بیغام میں کہا کہ چین اور ملائیشیا ہمسایہ ممالک ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ روایتی دوستی ہزاروں سال سے جاری ہے۔ چین کے منگ خاندان کے نیویگیٹر جینگ حہ نے پانچ مرتبہ مالاکا کا دورہ کیا تھا اور مقامی لوگوں کے ساتھ مضبوط دوستی کی بنیاد ڈالی تھی۔ جو چین اور ملائیشیا کے درمیان باہمی تبادلوں کی تاریخ میں ایک شاندار باب کے طور پر محفو ظ ہے۔ حالیہ برسوں میں چین-ملائیشیا تعلقات کو صحتمندانہ اور مستحکم انداز میں فروغ دیا گیا ہے۔ دونوں ممالک دو طرفہ طور پر اور چین-آسیان کے ڈھانچے کے تحت قریبی رابطہ برقرار ر کھے ہوئے ہیں۔ جس سے دونوں مما لک کی ترقی میں مدد ملی ہے اور علاقائی خوشحالی اور استحکام کو بھی فروغ ملا ہے۔ لی کھہ چھیانگ نے بیغام میں امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک ثقافتی و سیاحتی سال کے موقع پر ثقافتی تبادلوں کو فروغ دیں گے، سیاحتی تعاون کو توسیع دیں گے، عوامی تبادلوں میں اضافہ کریں گے اور دونوں ملکوں کے عوام کی دوستی کو مزید آگے بڑھائیں گے۔ تاکہ چین-ملائیشیا جامع اسٹریجک ساتھی کے تعلقات کے مزید فروغ کے لئے سماجی بنیاد فراہم کی جاسکے ۔

ادھر مہا تیر محمد نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ثقافتی و سیاحتی سال سے دونوں ملکوں کے تعلقات اور دوستی کو نئی پیش رفت ملے گی۔


شیئر

Related stories