اسپرنگ فیسٹیول گالا کے حوالے سےمیڈیا بریفنگ کا انعقاد

2020-01-20 18:20:34
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

بیس جنوری کو چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے " اسپرنگ فیسٹیول گالادو ہزار بیس" کے حوالے سے ایک میڈیا بریفنگ کا انعقاد کیا گیا۔ متعلقہ اہلکاروں نے اسپرنگ فیسٹیول گالا میں پیش کئے جانے والے پروگراموں کی تیاری اور گالا نشریات کے لئے استعمال کی جانے والی نئی تکنیکس کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس موقع پر اسپرنگ فیسٹیول گالا کا " آل میڈیا کمیونیکیشن پلان" بھی جاری کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق اسپرنگ فیسٹول گالا کو تمام ابلاغی ذرائع سے نشر کیا جائے گا۔ سی سی ٹی وی،سی سی ٹی وی نیٹ ورک اور دیگر متعلقہ میڈیا گالا کو براہ راست دنیا بھر میں نشر کریں گے۔ امریکہ ، برطانیہ ، جاپان اور لاؤس سمیت ایک سو ستر سے زیادہ ممالک اور خطوں میں پانچ سو سے زیادہ میڈیا ادارے گالا نشر کریں گے اور بیس سے زائد ممالک اور خطوں کے مووی تھیٹرز میں گالا نشریات براہ راست دکھائی جائے گی۔


شیئر

Related stories