صدر شی جن پھنگ کی کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے اہم ہدایات

2020-01-20 20:11:09
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

حال ہی میں ،چین کے شہر ووہان اور دیگر علاقوں میں ایک نئی قسم کے کرونا وائرس کے باعث نمونیے کے کیسز سامنے آئے ہیں۔ بیس جنوری شام چھ بجے تک ، ملک بھر میں انفیکشن کے کل دو سو چوبیس کیسز سامنے آئے ہیں۔

چینی صدر شی جن پھنگ نےاس حوالے سے اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے مرض کی روک تھام اور اس پر قابو پانے کے لئے بھرپور اقدامات پر زور دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت جشن بہار کے دوران بڑے پیمانے پر لوگوں کی نقل و حرکت جاری ہے ، ایسے میں وبائی امراض کی روک تھام اور کنٹرول کو یقینی بنانا نہایت ضروری ہے۔

اسی روز چین کے وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے بھی مرض سے بچاؤ اور قابو پانے کے لیے ہدایات جاری کی۔انہوں نے زور دیا کہ وبائی صورتحال ، روک تھام اور کنٹرول کے لازمی امور سے متعلق بروقت معلومات جاری کی جائیں۔اس کے ساتھ ساتھ عالمی ادارہ صحت ، متعلقہ ممالک اور ہانگ کانگ ، مکاؤ اور تائیوان سمیت دیگر علاقوں کے ساتھ رابطے سے مرض کے پھیلاؤ کو مستقل طور پر روکا جائے۔


شیئر

Related stories