دو ہزار بیس کے لیے چین کی اقتصادی ترقی کی شرح چھ فیصد رہنے کا امکان ، آئی ایم ایف
بین الاقوامی مالیاتی فنڈنے بیس تاریخ کو سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں مستقبل میں عالمی معیشت کی صورتحال پر "عالمی معیشت ،توقعات" کے عنوان سے تازہ ترین رپورٹ جاری کی۔جس میں اندازہ لگایا گیا کہ رواں سال کے لئے چین کی اقتصادی ترقی کی شرح چھ فیصد رہنے کی توقع ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں چینی معیشت کی شرح اضافہ کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اندازہ پانچ اعشاریہ آٹھ فیصد کا تھا۔
رپورٹ میں اندازہ لگایا گیا ہے کہ دو ہزار بائیس میں چینی معیشت کی شرح اضافہ پانچ اعشاریہ آٹھ فیصد رہنے کا امکان ہے۔آئی ایم ایف کے اول ماہر اقتصاد دیات نے بتایا کہ چین کی معیشت کے ڈھانچے کی بہتری کی وجہ سے ہم نے اندازہ لگایا کہ اقتصادی ترقی کی رفتار سست تو رہے گی لیکن مناسب حد کے اندر ۔
آئی ایم ایف نےعالمی سطح پر متوقع شرح اضافہ کو کم کیا ہے۔رپورٹ میں اندازہ لگایا گیا کہ رواں سال اورا گلے سال ترقی یافتہ معیشتوں کی شرح اضافہ ایک اعشاریہ چھ فیصد رہنے کا امکان ہے، نئی ابھری ہوئی معیشتوں کی اقتصادی ترقی کی شرح چار اعشاریہ چار فیصد تک رہے گی اور ترقی پذیز معیشتوں کی اقتصادی شرح اضافہ چار اعشاریہ چھ فیصد رہنے کا امکان ہے۔