دو ہزار انیس میں چین سب سے زیادہ غیرملکی سرمایہ کاری حا صل کرنے والے ممالک میں دوسرے نمبر پر رہا،اقوام متحدہ کی رپورٹ
اقوام متحدہ کی تجارت اور ترقی کی کانفرنس کی بیس تاریخ کو جاری کردہ رپورٹ کے مطابق دو ہزار انیس میں چین نے سرمایہ کاری کی مد میں ایک کھرب چالیس ارب امریکی ڈالر حاصل کیے اور اس طرح سب سے زیادہ غیرملکی سرمایہ کاری حاصل کرنے والے ممالک میں دوسرے نمبر پر رہا ۔
اقوام متحدہ کی تجارت اور ترقی کی کانفرنس کی جاری کردہ تازہ ترین "دنیا بھر میں سرمایہ کاری کے رجحان کی جائزہ رپورٹ" کے مطابق سال دو ہزار انیس میں بین الاقوامی معیشت میں سست روی اور تجارتی کشمکش کی وجہ سے سرمایہ کاری غیر یقینی صورتحال کا شکار رہی ، تاہم پورے سال میں غیرملکی براہ راست سرمایہ کاری کا کل حجم مستحکم رہا، جو دو ہزار اٹھارہ کے مقابلے میں صرف ایک فیصد کم رہا۔
سال دو ہزار انیس میں ترقی یافتہ ممالک کے اندرغیرملکی سرمایہ کاری میں چھ فیصد کی کمی آگئی۔ترقی پذیر معیشتوں کو حاصل ہونے والی غیرملکی سرمایہ کاری مستحکم رہی۔امریکہ دنیا بھر میں غیرملکی سرمایہ کاری حاصل کرنے والے ممالک میں پہلے نمبر پر رہا۔