چین بھر کے طبی اداروں میں نوول کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی میں اضافہ

2020-01-28 16:32:35
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین میں متعدی امراض کی تشخیص و تحقیق سے متعلق ماہر اور قومی میڈیکل ایکسپرٹ گروپ کے رکن لی شینگ وانگ نے اٹھائیس تاریخ کو بتایا کہ ملک میں نوول کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ اسپتالوں میں علاج معالجے اور دیکھ بھال کا دورانیہ کم ازکم ایک ہفتہ ہے لیکن مریضوں کی طبی صورتحال کے پیش نظر اس میں دو ہفتے یا اس سے بھی زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس وقت اسپتالوں سے مکمل صحت یابی کے بعد ڈسچارج ہونے والے افراد کی تعداد کم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ گزرتے وقت کے ساتھ شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہو گا۔


شیئر

Related stories