چین میں نوول کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 4515ہو گئی

2020-01-28 16:52:11
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے قومی صحت کمیشن نے اٹھائیس تاریخ کو اپنی یومیہ رپورٹ میں بتایا کہ ملک کے تیس صوبائی علاقوں اور خطوں میں نوول کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 4515ہو گئی ہے جبکہ اب تک 106افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ کمیشن کے مطابق 976 افراد کی حالت تشویشناک ہے ۔علاج معالجے کے بعد ساٹھ افراد کو اسپتالوں سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔کمیشن نے مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ستائیس تاریخ تک ہانگ کانگ اور مکاو خصوصی انتظامی علاقوں میں پندرہ جبکہ تائیوان میں پانچ مریض نوول کرونا وائرس سے متاثر ہوئےہیں۔

شیئر

Related stories