اقوام متحدہ کی جانب سے نوول کرونا وائرس کی روک تھام اور کنٹرول کے لیے چین کی کوششوں کی غیزمتزلزل حمایت

2020-01-28 17:24:25
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب چانگ جون نے ستائیس تاریخ کو عالمی ادارے کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز سے ملاقات کی۔اس موقع پر انہوں نے جناب گوتریز کو نوول کرونا وائرس کی روک تھام اور کنٹرول کے لیے چینی حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق آگاہ کیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ چینی حکومت وبا کی روک تھام اور کنٹرول کو نمایاں اہمیت دے رہی ہے اور اس حوالے سے صدر شی جن پھنگ نے جامع اور اہم ہدایات جاری کی ہیں۔ چین نے ہمیشہ عوامی مفادات کو ترجیح دی ہے اور وبا کی روک تھام اور کنٹرول کے لیے فوری طور پر ایک قومی نظام تشکیل دیتے ہوئے موثر اقدامات کیے ہیں ۔چین کشادگی ، شفافیت اور سائنٹفیک تعاون کے جذبے کے تحت بین الاقوامی برادری کے ساتھ انتہائی ذمہ دارانہ انداز میں تعاون کر رہا ہے تاکہ مریضوں کے علاج اور وبائی امراض کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے مربوط اقدامات کیے جائیں۔ اس وقت وبائی امراض کی روک تھام اور کنٹرول ایک اہم مرحلے پر ہے۔ چین کے پاس وبائی امراض کی روک تھام اور کنٹرول کی جنگ جیتنے کی بھرپور صلاحیت اور اعتماد موجود ہے۔

انتونیو گوتریز نے کہا کہ اس نازک موڑ پر اقوام متحدہ چینی حکومت اور عوام کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے۔ عالمی ادارہ چین کی کوششوں کو سراہتا ہے اور اس وبا کی روک تھام اور اس پر قابو پانے کے لیے چین کی صلاحیت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ چین کو ہر ممکن حمایت اور مدد فراہم کرنے کی خواہاں ہے۔


شیئر

Related stories