سنکیانگ میں کسانوں کی آمدنی میں زبردست اضافہ

2020-01-28 17:27:16
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

دو ہزار انیس کے دوران سنکیانگ کے کسانوں اور مویشی بانوں کی آمدن میں زبردست اضافہ ہوا ہے ۔ سنکیانگ میں سال بھر کے دوران کسانوں کی فی کس آمدنی میں پچھلے سال کے مقابلے میں نو اعشاریہ چھ فیصد اضافہ ہوا جو دو ہزار سولہ کے بعد ایک نیا ریکارڈ ہے ۔

اطلاعات کے مطابق سنکیانگ میں مسلسل تین برسوں سے دیہی باشندوں کی آمدنی میں شرح اضافہ شہری باشندوں کی نسبت زیادہ ہے۔ اس طرح شہری اور دیہی باشندوں کے درمیان آمدن کا فرق سال بہ سال کم ہو رہا ہے اور ایسا رجحان بدستور برقرار ہے ۔

اعدادوشمار ظاہر کرتے ہیں کہ سنکیانگ میں دیہی باشندوں کے لئے موروثی کاروبار ، اُن کی آمدنی کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔ دو ہزار انیس میں سنکیانگ نے زرعی سپلائی سائیڈ سے متعلق اصلاحات کو فروغ دیا اور دیہات میں حیات نو کی حکمت عملی کو بھرپور اندازسے نافذ کیا۔ اسی باعث دیہی باشندوں کی فی کس آمدنی میں اضافہ ہوا ہے ۔


شیئر

Related stories