چین اور کولمبیا کے سفارتی تعلقات کی چالیسویں سالگرہ ، دنوں ممالک کے سربراہان کےتہنیتی پیغامات

2020-02-08 15:04:33
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

سات فروری کو چین اور کولمبیا کے سفارتی تعلقات کی چالیسویں سالگرہ کے موقع پر ،چینی صدر شی جن پھنگ اور کولمبیا کے صدرایوان ڈوکو مارکیز ن کے درمیان تہنیتی پیغامات کا تبادلہ ہوا ۔ صدر شی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ چالیس سالوں میں دونوں ممالک نےباہمی اعتماد ، باہمی مفادات اور مشترکہ ترقی کے اصول کی بنیاد پر باہمی سیاسی اعتماد اور ٹھوس تعاون کو آگے بڑھانے کی کوشش کی اور دوطرفہ تعلقات کی ترقی کا رجحان برقرار رکھا جا رہا ہے ۔ جولائی ۲۰۱۹ میں کولمبیا کے صدر نے چین کا کامیاب سرکاری دور ہ کیا اور دونوں سربراہان کے درمیان اہم اتفاق رائےکا حصول ہوا،جس نے دونوں ممالک کے تعلقات کی ترقی میں نئی روح پھونکی ہے ۔ چین کولمبیا کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی بلندی تک پہنچانا چاہتا ہے ۔

کولمبیا کے صدر ایوان ڈوکو مارکیز نے دوطرفہ تعاون کے ذریعہ کولمبیا کی معاشی اور معاشرتی ترقی میں چین کی اہم شراکت کے لیے چین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ صدر شی جن پھنگ کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان مستقبل میں ترقی کے عمل کی منصوبہ بندی کرنے اور دونوں ممالک کے عوام کے مفادات کے لیے باہمی تعلقات کو ایک نئی سطح پر آگے بڑھانے کے لئے کام کرنا جاری رکھنا چاہتے ہیں ۔



شیئر

Related stories