عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل کی جانب سے چین کے طبی عملے کو خراج تحسین

2020-02-10 11:39:52
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھانوم گریبیسس نے نو تاریخ کو اپنی سوشل میڈیا کی ویب سائٹ پر نوول کرونا وائرس انفیکشن کے نمونیا کی وبا کا مقابلہ کرنے والے چینی طبی عملے کو خراج تحسین پیش کیا۔

ٹیڈروس نے کہا کہ میں چین ، خاص طور پر صوبے ہوبے میں کام کرنے والے طبی عملے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ یہ لوگ شدید دباؤ کے باوجود نہ صرف نوول کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی دیکھ بھال کررہے ہیں بلکہ وائرس کے مطالعہ کے لئے ضروری اعدادوشمار بھی جمع کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا علاج کے بہترین طریقہ کار کی تلاش کرنے اور وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے مدد فراہم کرنے پر آپ کی شکر گزار ہے ۔ ٹیڈروس نے ساتھ ہی پرزور الفاظ میں کہا کہ طبی ماہرین اور سائنسدان اعدادوشمار سے فائدہ اٹھا کر نوول کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے چھ فروری کو اعلان کیا تھا کہ گیارہ اور بارہ فروری کو جنیوا میں نوول کرونا وائرس کے حوالے سے بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا ۔ اس سیمینار کا مقصد دنیا بھر میں موجود سائنس و ٹیکنالوجی کی قوت سے فائدہ اٹھا کر نوول کرونا وائرس پر تحقیق میں مدد حاصل کرنا ہے۔ تاکہ اس مرض کےعلاج کے طریقہ کار اور موثر ویکسین کی تیاری کو جلد از جلد عمل میں لایا جا سکے۔


شیئر

Related stories