مین لینڈ چائنا میں نوول کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں 15152 کا اضافہ

2020-02-13 18:09:59
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے قومی ادارہ صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق بارہ تاریخ کو مین لینڈ چائنا میں نوول کرونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز کی تعداد 15152 رہی۔ جبکہ اسی دن 1171 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

اسی دن ملک بھر سے 254متاثرہ مریضوں کی ہلاکت کی اطلاع ملی ہے۔ جبکہ نئے مشکوک کیسوں کی تعداد 2807 رہی۔

بارہ تاریخ کی رات بارہ بجے تک مین لینڈ چائنا میں نوول کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے مریضوں کی کل تعداد 59804 تک جا پہنچی جن میں سے ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد ایک ہزار تین سو سرسٹھ اور صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 5911 ہوگئی ہے۔

علاوازیں چین کے ہانگ کانگ ، مکاؤ اور تائیوان میں نوول کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے اٹہتر کیسز کی اطلاع ملی ہے۔


شیئر

Related stories