نوول کرونا وائرس کے کنٹرول کے حوالے سے رہنما گروپ کا اجلاس

2020-02-14 10:16:26
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

تیرہ تاریخ کو چین کے وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے نوول کرونا وائرس کے کنٹرول کے حوالے سے رہنما گروپ کے اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں نشاندہی کی گئی کہ صوبہ ہوبے خصوصاً ووہان شہر کو وبائی امراض کی روک تھام اور کنٹرول کے سلسلے میں اولین ترجیح دی جانی چاہیئے۔ ووہان شہرمیں جتنی جلدی ممکن ہوسکے، متعدد ذرائع سے ہسپتالوں میں بستروں کی فراہمی میں اضافہ کرنا چاہئے ، اور صوبہ ہوبے کے دوسرے شہروں میں علاج معالجے کی صلاحیت کو بہتر بنانا چاہیے۔ ہوبے اور ووہان میں نئے طبی عملے کی ضروریات کو مکمل طور پر پورا کیا جانا چاہیے ، اور ملک کے دوسرے صوبوں کی معاونت سے ہوبے کے دوسرے شہروں میں طبی عملے کی فراہمی کو یقینی بنایا جانا چاہیے ۔

اجلاس نے نشاندہی کی کہ مؤثرادویات اور علاج اس وبا کو کنٹرول کرنے کی کلید ہے ۔ ہمیں طبی علاج کی فراہمی کے لئے ہر ممکن کوشش کرنی ہوگی۔ تشخیص اور علاج کے لئے تعاون کا ایک نیٹ ورک اور کیس ڈیٹا بیس قائم کرنا چاہیے ، اور ماہرین کو منظم کرنا ہوگا تاکہ 6،000 کے قریب علاج شدہ کیسوں کا بروقت تجزیہ اور ان کا خلاصہ کیا جاسکے تاکہ تشخیص اور علاج کے منصوبے کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔


شیئر

Related stories