چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کی ملائشین وزیر اعظم مہاتیر بن محمدکے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت

2020-02-14 10:21:00
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے تیرہ تاریخ کی شام کو ملائشین وزیر اعظم مہاتیر بن محمد کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔شی جن پھنگ نے کہا کہ نوول کرونا وائرس انفیکشن کے نمونیا کی وبا کے خلاف اس کڑے وقت میں وزیراعظم نے مجھ سے ٹیلی فون پر بات چیت کرنے کی پیش کش کی، جس سے ملائشیا کی جانب سے چین کے لئے دوستی اور حمایت کی عکاسی ہوتی ہے۔فریقین کو وبا کے خلاف جدوجہد کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے تعلقات خاص طور پر دی بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر کے تعاون کو گہرائی تک لے جاناچاہیے۔

شی جن پھنگ نے اس بات پرزور دیا کہ چینی حکومت کی رہنمائی میں چینی عوام ضرور وبا کے خلاف فتح حاصل کریں گے اور وبا کے منفی اثرات کو کم کر کے چینی معیشت کی ترقی کو برقرار رکھتے ہوئے رواں سال کے لئے طے شدہ ترقی کے ہدف کو پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ چین کی جانب سے وبا کی روک تھام اور کنڑول کے لئے سخت اقدامات نہ صرف چین کے اپنے عوام کی صحت کے لئے مفید ہیں بلکہ ہم عالمی صحت عامہ کے شعبے میں بھی اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ہم وبا کی روک تھام اور کنٹرول کے لئے بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنائیں گے۔چین عالمی برادری کی جانب سے صورت حال کو سمجھنے اور چین کے لئے حمایت کے اظہار کو تحسین کی نظر سے دیکھتا ہے۔

ملائیشین وزیر اعظم مہاتیر بن محمد نے ملائیشین حکومت کی طرف سے چینی حکومت اور عوام کو نوول کرونا وائرس انفیکشن کے نمونیا کا سامنا کرنے پر دکھ کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ ملائیشیا کو یقین ہے کہ صدر شی جن پھنگ کی قیادت میں چینی عوام ضرور وبا کے خلاف جیتیں گے اور چین کی ترقی بھی معمول پر واپس آئے گی۔


شیئر

Related stories