مین لینڈ چائنا میں نوول کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں 5090 نئے کیسز کا اضافہ

2020-02-14 16:09:20
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn


مین لینڈ چائنا میں نوول کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں 5090 نئے کیسز کا اضافہ ،صوبہ حو بےکے علاوہ دوسرے علاقوں میں نئے کیسز کی تعداد میں مسلسل دس دنوں سے کمیچین کے قومی ادارہ صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق تیرہ فروری کو مین لینڈ چائنا میں نوول کرونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز کی تعداد 5090 رہی۔ جبکہ اسی دن1081 مریض صحت یاب ہوئے۔اسی دن ملک بھر سے 121متاثرہ مریضوں کی ہلاکت کی اطلاع ملی ہے۔ تیرہ فروری کی رات بارہ بجے تک مین لینڈ چائنا میں نوول کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے مریضوں کی کل تعداد 63851 ہوگئی جن میں سے ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 1380اور صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 6723 ہوگئی ہے۔ علاوہ ازیں چین کے ہانگ کانگ ، مکاؤ اور تائیوان میں نوول کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے کل 81کیسز کی اطلاع ملی ہے۔صوبہ حو بے کے علاوہ ملک کے دوسرے علاقوں میں نئے کیسز کی تعداد تین فروری کے ۸۹۰کیسزسے کم ہو کر تیرہ فروری کو267رہی۔اس تعداد میں مسلسل دس دنوں سے کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔


شیئر

Related stories