چائنا میڈیا گروپ کا وبائی صورتحال میں برو قت معلومات کی فراہمی میں ذمہ دارانہ کردار اور عالمی سطح پر پزیرائی

2020-02-16 20:29:12
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین میں نوول کرونا وائرس کے پھیلاو کے بعد چائنا میڈیا گروپ نے بروقت معلومات کی فراہمی کے حوالے سے جدید ٹیکنالوجی کے تحت عالمی میڈیا اداروں سے بھی بھرپور تعاون کیا ہے۔ نوول کرونا وائرس کی روک تھام اور کنٹرول کی سرگرمیوں سے متعلق مختلف زبانوں میں عوام کو چوبیس گھنٹے آگاہ رکھا گیا ہے۔ چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے مغربی میڈیا میں پھیلائی جانے والی افواہوں اور" فیک نیوز" کا بھی بھرپور جواب دیا گیا ہے۔سولہ تاریخ تک بی بی سی ،ایسوسی ایٹڈ پریس ، اے ایف پی ،آل ریشئن ٹیلی ویژن براڈکاسٹنگ کارپوریشن ،یورپین براڈکاسٹنگ یونین ،عرب براڈکاسٹنگ یونین سمیت متعدد عالمی میڈیا اداروں نے نوول کرونا وائرس کی روک تھام اور کنٹرول سے متعلق مستند اور بروقت معلومات کی فراہمی میں چائنا میڈیا گروپ کے کردار کو بھرپور سراہا ہے۔دنیا کے ایک سو اٹھائیس ممالک اور خطوں میں 1,919 عالمی میڈیا اداروں نے چائنا میڈیا گروپ کی انٹرنیشنل ویڈیو نیوز ایجنسی کی جانب سے پیش کی جانے والے براہ راست نشریات سمیت دیگر مواد اپنے پروگراموں میں استعمال کیا ہے۔


شیئر

Related stories