مضبوط اعصاب کے ساتھ اس بیماری کا مقابلہ کرنا میری صحت یابی کی ایک اہم وجہ ہے، پاکستانی طالب علم

2020-02-17 11:54:45
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چودہ فروری کو چین کے صوبہ گوانگ دونگ کے شہر گوانگ چو میں نوول کرونا وائرس سے متاثرہ ایک اور پاکستانی طالب علم صحت یاب ہو کر ہسپتال سے فارغ کر دیئے گئے ہیں ۔یہ طالب علم جنوری میں سیر و تفریح کے لیے ووہان سے گوانگ دونگ آئے تھے ۔ اٹھائیس جنوری کو گوانگ چو میں ان کی نوول کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی تھی ۔

چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ انہیں ووہان آئے ہوئے تین سال ہو چکے ہیں۔ وہ وو ہان شہر کی ایک یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور وو ہان سے بہت محبت کرتے ہیں ۔اپنے علاج کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ نیا وائرس ہے اور شروع شروع میں بہت ڈر بھی لگا لیکن جلد ہی انہوں نے اپنے خوف پر قابو پا تے ہوئے ہمت سے اس وائرس کا سامنا کرنے کا فیصلہ کیا ۔ ان کے خیال میں طاقتور اور مضبوط نفسیاتی حالات بھی ان کی صحت یابی کا ایک اہم سبب ہیں۔ انہوں نے چینی حکومت اور تمام طبی عملے کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کیا ۔

یاد رہے کہ بارہ فروری کو بھی اس وائرس سے متاثرہ ایک پاکستانی طالب علم صحت یاب ہو کر ہسپتال سے فارغ کیے گئے تھے ۔


شیئر

Related stories