مین لینڈ چائنا میں نوول کرونا وائرس سے متاثرہ ۲۰۴۸ نئے کیسز، حو بے کے علاوہ دوسرےعلاقوں میں نئے کیسز کی تعداد میں مسلسل کمی

2020-02-17 12:34:27
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

سولہ فروری کو مین لینڈ چائنا میں نوول کرونا وائرس سے متاثرہ 2048 نئے مریضوں کا اضافہ ہوا ، ہلاکتوں کی تعداد 105 رہی جب کہ 1563مشکوک کیسزسامنے آئے ہیں۔

چین کے قومی ادارہ صحت کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار سے ظاہر ہے کہ صوبہ حو بے کے علاوہ چین کے دوسرے علاقوں میں کرونا وائرس کے۱۱۵ کیسز کا اضافہ ہوا ۔ اس تعداد میں مسلسل تیرہ دن سے کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔

سولہ فروری تک چین میں کل 10844 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں ۔ نوول کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد کل 70548 ہے جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 1770 ہے۔

علاوہ ازیں چین کے ہانگ کانگ ، مکاؤ اور تائیوان میں نوول کرونا وائرس سے متاثرہ کل ۸۷کیسز کی اطلاع ملی ہے۔


شیئر

Related stories