چائنا -یورپ ریلوے ایکسپریس کی کارگو سروس میں وائرس کی کڑی جانچ

2020-02-17 12:36:11
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پندرہ فروری کو چائنا-یورپ ریلوے ایکسپریس کی آٹو پارٹس سے لدی ایک مال گاڑی کو پولینڈ روانگی کے لیے چین کے سنکیانگ ویغور خوداختیار علاقے کے بندرگاہ ہورگوس سے کسٹم کلیئرنس دے دی گئی ہے ۔رواں سال فروری میں اس بندرگاہ سے بیرون ملک جانے والی یہ پچاسویں مال گاڑی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ آٹھ سو پچاس ٹن سوتی دھاگہ لے کر چائنا-ایشیا ریلوے ایکسپریس کی ایک مال گاڑی آلشانکو بندرہ گاہ سے چین پہنچی ۔

پندرہ فروری تک ہورگوس اور آلشانکو بندرگاہوں سے چائنا-یورپ اور چائنا-ایشیا ریلوے ایکسپریس کی کل سات سو تیس مال گاڑیاں گزر چکی ہیں۔

ہورگوس کسٹمز ہاؤس کے نائب سربراہ دو لو شین نے کہا کہ نوول کرونا وائرس کی روک تھام اور اس پر قابو پانے کے دوران بندرگاہ پر کسٹم ہاؤس کے عملے نے تمام آنے جانے والی گاڑیوں کی کڑی جانچ پڑتال کی ہے اور بندرگاہ پر وبا کے پھیلاو سے بچنے کے لیے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔


شیئر

Related stories