چین کی 13 ویں قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے 47ویں سربراہی اجلاس کا انعقاد

2020-02-17 16:56:29
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی 13 ویں قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے صدر لی زان شو کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی کا 47 واں سربراہی اجلاس سترہ تاریخ کو بیجنگ میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 13 ویں قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کا 16 واں اجلاس چوبیس فروری کو بیجنگ میں منعقد ہو گا ۔

موجودہ سربراہی اجلاس کی سفارشات کی روشنی میں 16 ویں اجلاس میں جنگلی حیات کے غیر قانونی کاروبار کی روک تھام ، جنگلی حیات کے کھانے پر پابندی کی حوصلہ افزائی اور صحت عامہ کے تحفظ کے حوالے سے قراردادوں کے مسودے پر نظر ثانی کی جائے گی ۔ علاوہ ازیں قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کی جانب سے پیش کردہ تیرہویں قومی عوامی کانگریس کے تیسرے کل رکنی اجلاس کے انعقاد کو موجودہ وبائی صورتحال کے تناظر میں ملتوی کرنے کے بل پر بھی نظر ثانی کی جائے گی ۔اجلاس میں عہدے داروں کی نامزدگی اور برطرفی کا بھی فیصلہ کیا جائے گا ۔


شیئر

Related stories