اتحاد اور تعاون کی بدولت وبا کے خلاف لڑائی میں جلد فتح کا حصول ممکن : سی آر آئی کا تبصرہ

2020-02-17 19:40:05
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

سولہ فروری کو عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ماہرین کا گروپ بیجنگ پہنچ چکا ہے۔ ماہرین چین کے ساتھ وبا کی روک تھام اور کنٹرول کے لیے مشترکہ کوشش کریں گے ۔ اسی روز چائنا - یورپ ریلوے ایکسپریس کی مال گاڑی چین کے شہر جن چو سے روانہ ہوئی ہے ۔ یہ دونوں واقعات ظاہر کرتے ہیں کہ چین وبائی صورتحال کے تناظر میں بین الاقوامی تعاون کے ساتھ ساتھ معاشی و معاشرتی سرگرمیوں کو معمول پر واپس لانے کے لیے بھی کوشاں ہے۔

تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق چین میں ماسوائے حو بے، دوسرے علاقوں میں نئے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل تیرہ روز سے کمی دیکھںے میں آ رہی ہے ۔ عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایداھانوم گبریسس بھی تسلیم کرتے ہیں کہ چین نے وبا کے پھیلاو کی روک تھام کے لیے عظیم قربانیاں دی ہیں ۔ لیکن دوسری جانب لوگ امریکہ کے کردار کو بھی دیکھ رہے ہیں ۔ امریکہ نے ڈبلیو ایچ او کی سفارشات کو نظر انداز کرتے ہوئے چینی شہریوں کے امریکہ میں داخلے پر مکمل پابندی عائد کی ہوئی ہے ۔ بعض مغربی میڈیا اداروں اور سیاست دانوں نے بارہا چین کی کوششوں پر تنقید کرتے ہوئے چین کے ساتھ روابط منقطع کرنے جیسے بیانات دیے ہیں ۔ آج عالمگیریت کے دور میں یہ کتنی غیر حقیقی اور مضحکہ خیز دلیل ہے۔

اس وقت دنیا کے ایک سو ساٹھ سے زائد ممالک اور بین الاقوامی اداروں کے سربراہان چین کے لیے ہمدردی اور حمایت کا اظہار کر چکے ہیں ۔ بیشتر ممالک نے چین کے لیے امداد فراہم کی ہے ۔ قابل ذکر بات یہ بھی ہے کہ اگرچہ امریکہ کے متعدد سیاستدانوں نے غیر زمہ دارانہ بیانات دیے لیکن مختلف امریکی حلقوں نے چین کے لیے مخلصانہ اور نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے ۔

اتحاد و تعاون کے فروغ اور تعصب و نفرت کو ترک کرتے ہوئے انسانیت کی فتح کا دن جلد ہی آئے گا۔


شیئر

Related stories