عالمی ادارہ صحت کی جانب سے وبا کی روک تھام اور کنٹرول کے لیے چین کی کوششوں کا اعتراف
2020-02-19 15:16:24
ڈبلیو ایچ او کے ہیلتھ ایمرجنسی پروگرام کے سربراہ مائیکل ریان نے اس موقع پر کہا کہ چین نے متاثرہ مریضوں کے علاج کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے ہیں ،اسی باعث نوول کرونا وائرس کے باعث شرح اموات میں کمی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ چین کے موثر اقدامات کی بدولت وبا کے مزید پھیلاو کو روکنے میں مدد ملی ہے۔
مائیکل ریان کے مطابق چین نے وبائی صورتحال کے تناظر میں صحت عامہ کے تحفظ کے لیے بہترین اقدامات کیے ہیں اور دیگر دنیا کے لئے بھی وبا کی روک تھام کی کوششوں کا اہم دریچہ کھلا ہے ۔ ڈبلیو ایچ او مختلف ممالک سے اپیل کرتا ہے کہ وہ نوول کرونا وائرس سےمتعلق تحقیق میں تیزی لائیں اور عالمی ادارہ صحت کے ساتھ مزید معلومات کا تبادلہ کریں۔