عالمی ادارہ صحت کی نوول کرونا وائرس کے حوالے سے افواہوں اور مفروضوں پر کڑی تنقید
بیس تاریخ کو عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جنیوا میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں نوول کرونا وائرس کی تازہ ترین پیش رفت سے متعلق میڈیا کو آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایداھانوم گبریسس نے وبائی صورتحال کے حوالے سے افواہوں اور مفروضوں کے منفی نتائج سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی ماہرین کا گروپ چینی ماہرین کے ساتھ مل کر وائرس کی روک تھام کے لیے موثر طور پر کام کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت وبا کے حوالے سے بے شمار غلط خبریں اور سازشی نظریات موجود ہیں۔ ہمیں ایسی خبروں کے حوالے سے محتاط رویہ اپناتے ہوئے اعتماد نہیں کرنا چاہیے جو سائنسی اعتبار سے ثابت شدہ نہ ہوں۔ڈبلیو ایچ او کے عالمی ماہرین چینی ماہرین کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں تاکہ ایسے ذمینی حقائق کے بارے میں بتایا جا سکے جن سے ہم لا علم ہیں اور چینی حکومت کے تا حال موثر اقدامات سے متعلق بھی آگاہی حاصل کی جا سکے۔
ٹیڈروس نے کہا کہ وبا کی روک تھام اور کنٹرول کے حوالے سے چین کے موثر فعال اقدامات کی بدولت دنیا کے دیگر خطوں میں وبا کی روک تھام ممکن ہوئی ہے اور ان ممالک کو اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے وائرس کے مزید پھیلاو کی روک تھام کے لیے اقدامات کرنے چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ وبائی صورتحال پر کنٹرول کے باجود وائرس کا مزید پھیلاو روکنا ہو گا۔اگر ہم اس اہم موقع سے بھرپور فائدہ نہ اٹھا سکے تو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے.