ڈونلڈ ٹرمپ " آپ امریکہ کا وائرس ہیں" ، امریکی شہری
سولہ تاریخ کو امریکی اسٹاک مارکیٹ آغاز میں ہی شدید ترین مندی کا شکار ہو گئی ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسی روز سوشل میڈیا پر ایک بیان میں صنعتی و کاروباری اداروں کی معاونت کا عندیہ ظاہر کرتے ہوئے " چائنیز وائرس " کا لفظ استعمال کیا۔
اس بیان کے فوری بعد نیٹ صارفین کی جانب سے ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ۔ شہریوں نے ٹرمپ کو نسل پرست قرار دیا اور کہا کہ غیر ملکیوں سے نفرت وائرس کے پھیلاو کو روکنے میں مددگار ثابت نہیں ہو گی۔ چند شہریوں نے مذکورہ بیان کو خوفناک لمحات سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ "امریکی صدر شعوری طور پر نسلی نفرت کے تاریک راستے پر گامزن ہو رہے ہیں اور ہمارا ملک شدید مصائب کا شکار ہو گا "۔ کچھ نے کہا کہ نوول کورونا وائرس پوری انسانیت کو درپیش ایک مسئلہ ہے۔ چند ناراض شہریوں نے اپنے ردعمل میں یہاں تک کہا کہ "ٹرمپ امریکی وائرس ہے!"