چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ اور جرمن چانسلر انگیلا میرکل کے درمیان ٹیلی فونک بات چیت

2020-03-26 10:59:26
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے پچیس تاریخ کو جرمن چانسلر انگیلا میرکل کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کی۔

اس موقع پر شی جن پھنگ نے کہا کہ چین میں کووڈ-۱۹ کی وبا پھوٹنے کے ابتدائی مرحلے میں جرمنی نے چین کے لیے حمایت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔موجودہ صورتحال میں چین وبا کے خلاف جدوجہد میں جرمنی کی مثبت حمایت کرتا ہےاور اپنی صلاحیت کے مطابق امداد فراہم کرنے کا خواہاں ہے۔چین جرمنی کے ساتھ وبا کی روک تھام اور کنٹرول کے تجربات کے تبادلے اور ویکسین اور ادویات کی تحقیق میں تعاون کی مضبوطی کا خواہاں ہے۔امید ہے کہ جرمنی جلد ہی اس وبا پر قابو پا لے گا۔

شی جن پھنگ نے مزید کہا کہ وبا کسی ایک جغرافیائی سرحد تک محدود نہیں ہے۔ یہ بنی نوع انسان کو درپیش ایک مشترکہ چیلنج ہے۔ انسداد وبا کے دوران چین-جرمنی اور چین۔یورپ کے درمیان اتحاد و تعاون کی عکاسی ہوئی ہے۔کووڈ-۱۹ کے خلاف جی۔ 20 ممالک کی خصوصی سربراہی کانفرنس منعقد ہونے والی ہے۔چین جرمنی سمیت مختلف فریقوں کے ساتھ تعاون کا فروغ اور عالمی برادری کی حوصلہ افرائی کرنا چاہتا ہے۔

شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ فریقین کو چین –جرمنی اور چین- یورپ مستحکم صنعتی و سپلائی چین کو برقرار رکھنا چاہیے اور وبا کے منفی اثرات کو کم کرنے کے لئے نئی ابھرتی ہوئی صنعتوں میں تعاون کے امکانات کو توسیع دینی چاہیے۔

میرکل نے چین کی بروقت اور قیمتی امداد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یہ امید ظاہر کی کہ چین کے ساتھ ویکسین اور ادویات کی تحقیق میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جی۔ 20 ممالک کو ایک دوسرے کی حمایت کرنی چاہیے اور موجودہ مشکلات کو دور کرنے اور عالمی معیشت کو مستحکم بنانے میں رہنماء کردار ادا کرنا چاہیے۔انہوں نے وبا پر قابو پانے کے بعد جرمنی۔چین مزید تعاون کے فروغ کی توقع ظاہر کی۔


شیئر

Related stories