چین میں اہم منصوبوں کی تعمیر اور پیداواری سرگرمیوں کی بحالی تیزی سے جاری

2020-04-02 13:24:03
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین میں اہم منصوبوں کی تعمیر اور پیداواری سرگرمیاںتیزی سے بحال ہو رہی ہیں۔

یکم اپریل کو صوبہ لیاؤ نینگ کے شہر شین یانگ میں ہوا چھین بی ایم ڈابلیو کے نئے کارخانے کی تعمیر کا باقاعدہ آغاز ہوا۔اس کارخانے پر کل بیس ارب یوان کی سرمایہ کاری کی جارہی ہے ۔ اسکی تکمیل کے بعد چین دنیا میں بی ایم ڈابلیوکاسب سے بڑا پیداواری اڈہ اور جرمن ہیڈ کوارٹر کے بعد دنیا کا سب سے بڑا تحقیقاتی مرکز بھی بن جائے گا۔ہوا چھین بی ایم ڈابلیو کے نائب صدرفرانز ڈیکرنے کہا کہ حکومت نے اس وبا کے دوران ان کی بڑی مدد کی ہے اور وہپر اعتماد ہیں۔

اسی دن صوبہ حئی لونگ جیانگ اور جیانگ سو میں بھی سینکڑوں منصوبوں کا آغاز کیا گیا۔


شیئر

Related stories