چین میں کووڈ۔19 کے باعث جاں بحق افراد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے چار اپریل یوم سوگ کے طور پر منایا جا رہا ہے

2020-04-04 10:41:20
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

نوول کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں شہید ہونے والوں اہلکاروں اور وبا کے باعث جاں بحقافراد کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے چار اپریل چین بھر میںیوم سوگ کے طور پر منایا جا رہا ہے۔

یوم سوگ کے باعثچین بھر سمیتدنیا میں موجود چینی سفارتخانوں اور قونصل خانوں میںقومی پر چم سرنگوںرہے گااور ملک بھر میں تمام تفریحی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

جاں بحق افرادکو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پوری قوم نے دس بجے تین منٹ کی خاموشی اختیار کی ،ملک بھر میں سائرن بجائے گئے اورہر قسم کی ٹریفک بھی احتراماً رک گئی۔

صبح سویرےبیجنگ کے تھیان آن میناسکوائرپر قومی پرچم سرنگوں کرنے کی تقریب بھی منعقد ہوئی۔


شیئر

Related stories