شی جن پھنگ سمیت دیگر چینی رہنماؤں نے بیجنگ میں کووڈ۔19 کے باعث جاں بحق افراد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اُن کی یاد میں خاموشی اختیا کی

2020-04-04 11:20:28
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

نوول کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں شہید ہونے والوں اہلکاروں اور وبا کے باعث جاں بحق افراد کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے چار اپریل چین بھر میں یوم سوگ کے طور پر منایا جا رہا ہے۔

چار اپریل کی صبح دس بجےسائرن بجائے گئے۔ شی جن پھنگ نے چینی کمیونسٹ پارٹی کے اعلیٰ عہدہ داروں اور دیگر ملکی رہنماؤں کے ہمراہ بیجنگ کے چونگ نان ہائی ہوائی رین تھانگ کے سامنےکووڈ۔19کے باعث شہید ہونے والے اہلکاروں اور جاں بحق افراد کی یاد میں تین منٹ کی خاموشیاختیار کی۔

یوم سوگ کے باعث بیجنگ کے تھیان آن مین اسکوائر ، شین ہوا مین ، قومی عوامی کانگریس کی مجلس قائمہ ،ریاستی کونسل،قومی سیاسی مشاورتی کانفرنس،مرکزی فوجی کمیشن ، سپریم عوامی عدالت،سپریم عوامی پروکیوریٹریٹ کی عمارات اورچین بھر سمیتدنیا میں موجود چینی سفارت خانوں اور قونصل خانوں میں قومی پر چم سرنگوں رہے گااور ملک بھر میں تمام تفریحی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔صوبہ حو بے سمیت ملک بھر کے عوام نے اس دوران خاموشی اختیار کی ۔ملک بھر میں سائرن بجائے گئے، ہر قسم کی ٹریفک بھی احتراماً رک گئی اور ہارن بجا کر عقیدت کا اظہار کیا گیا۔


شیئر

Related stories