چین میں کووڈ۔19 کے باعث جاں بحق افراد کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے قومی یوم سوگ

2020-04-04 11:53:17
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn


4 اپریل چین میں چھنگ منگ کا دن ہے ۔ہر سال اسروزچینی لوگاپنے آباؤ اجداد اور ملک و قوم کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کرتےہیں۔

نوول کورونا وائرسکی وبا عوامی جمہوریہ چین کے قیام کے بعد صحت عامہ سے متعلق سب سےبڑی ہنگامی صورتحال ہے ۔تین اپریل تکاس وبا کے باعث کل 3326 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

چار اپریل کو چین میں یوم سوگ منایا گیا۔چین اور دنیا بھر میں موجود چینی سفارتخانوں اور قونصل خانوں میںقومی پر چم سرنگوں رہا اور ملک بھر میں تفریحی سرگرمیاں معطل رہیں۔ صبح دس بجے جاں بحق افرادکو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پوری قوم نےتین منٹ کی خاموشی اختیار کی جبکہ اس دوران سائرن بجائے گئے اور ہر قسم کی ٹریفک نےہارن بجاکر عقیدت کا اظہار کیا۔

چین میں"شہداء" ایک ایسااعزاز ہے جو ان شہریوں کو دیا جاتا ہے جنہوں نے ملک ،سماجاور عوام کے لئے اپنی جانوں کی قربانی دی ہو۔ انتہائی سنگین وبائی صورتحال کا سامناکرنے والے صوبہ حوبے نےحال ہی میں لی وین لیانگ سمیت 14 افراد کو"شہداء"کے اعزاز سے نوازا ہے۔ یہ وہافراد ہیں جو وبا کی روک تھام و کنٹرول کے محاذ پر شہید ہوئے ہیں۔

غیر حتمی اعدادوشمار کے مطابق ، اب تک چین میں کم ازکم 46 طبی کارکنوں نےوبا کی روک تھام اور کنٹرول میں اپنی جانیں نچھاور کی ہیں۔ گزشتہ دو ماہ کے دوران صوبہحوبے میں 1،500 سے زائد طبی عملہ نوول کوروناو ائرس سے متاثر ہوا ہے ۔ بلاشبہ طبی عملہ انتہائی نڈر جنگجو اور جرات مندوفادار نگہبان ہے جسے چینی عوام میں سب سے"محبوب"افراد کا درجہ حاصل ہے۔

اس وقت چین میں انسداد وبا کی جنگ میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ایک ارب چالیس کروڑ چینی عوام اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والےشہداء کو خراج عقیدت پیش کر رہےہیں۔تیئسجنوری کو بند کیا جانے والے شہر ووہان ،آٹھ اپریل کو دو بارہ کھول دیا جائیگا ۔ووہان کا دوبارہ کھلنا اُن تمام ہیروز کی قربانیوں کا ثمر ہے ۔ اس کے علاوہ ووہان کےلاکھوں باشندے بھی لائق تحسین ہیں جنہوں نے اس وائرس کی روک تھام کی خاطرعظیم قربانیاں دی ہیں۔
سابق امریکی وزیر خارجہ ڈاکٹرہنری الفریڈکیسنجر نے ایک بار کہا تھا: "چینی عوامکو ہمیشہانتہائی بہادر لوگوں کا تحفظ حاصل رہا ہے"۔دراصل اسغیر معمولی عالمگیر وبا کے سامنے ، دنیا کے تمام ممالک کے عوام اپنے اپنے بہادر ہیروزکی جدوجہد کے تحت ہی محفوظ ہیں۔

مشہور فرانسیسی مصنف رومن رولینڈ نے کہا تھا کہ: "دنیا میں صرف ایک ہی قسم کی بہادری ہے ،زندگی کی حقیقت جاننے کے بعد ،پھر بھی زندگی سے پیار۔"
آج جب نوول کوروناوائرس پوری دنیا میں پھیل رہا ہے،آئیے ہم چھنگ منگ کے موقع پراُن طبی اہلکاروں کو یاد کریںجنہوں نے وائرس کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے۔ ان گنت غیر معمولی ہیروز کو خراج تحسین پیش کریںجو اب بھی وبا کے خلاف برسرپیکار ہیں، زندگی سے مزید محبت کریں اور ایک بہتر کل کے منتظر رہیں۔




شیئر

Related stories