پومپیو کو " تاریخ کا بدترین سیکریٹری آف اسٹیٹ " کہا جانے لگا ہے انہیں اپنی غلطیوں کو سدھارنا چاہئیے، سی آر آئی کا تبصرہ

2020-04-06 16:45:04
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn


حالیہ دنوں میں امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی طرف سے ایک تبصرہ شائع ہوا جس میں امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا گیا کہ" دوسری جنگ عظیم کے بعد سے لے کر اب تک کوئی سیکریٹری آف سٹیٹ ایسانہیں ہے کہ جس کی کارکردگی اتنی کم تر ہو ، " وبا کے دوران، مائیک پومپیو کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں تاریخ کا بدترین سیکریٹری آف اسٹیٹ قرار دیا جاتا ہے"۔

امریکی تاریخ میں شاندار پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل افراد سیکریٹری آف اسٹیٹ رہ چکے ہیں۔ لیکن دو سال قبل جب مائیک پومپیو نے اس عہدے پر کام کرنا شروع کیا، تو اس عہدے کے لیے ان کے پیش رووں نے جو پیشہ ورانہ ساکھ اور اخلاقی وقارقائم کیا تھا وہ اچانک کم ہوگیا۔

پومپیو کے "جھوٹ ، دھوکہ دہی ، اور چوری" کوفخر یہ طور پر اختیار کرنے کے باعث ، امریکی سفارتکاری تیزی سے رستے سے ہٹ رہی ہے: چین اور روس جیسی بڑی طاقتوں کے ساتھ تعلقات بگڑ رہے ہیں ، مغربی اتحادیوں کے ساتھ لڑائی جاری ہے اور امریکہ یک طرفہ پسندی کی راہ پر گامزن ہے۔

وبا پھوٹنے کے بعد، پومپیو نے چین کے خلاف جارحانہ طرزِ عمل اختیار کیا ، کرونا وائرس کو بار ہا "ووہان وائرس" کہا، چینی حکمران جماعت اور سیاسی نظام کو "اس دور کا خطرہ " قرار دیا، اور جی۷ وزرائے خارجہ کے اعلامیے میں بھی لفظ "ووہان وائرس" شامل کرنے کی کوشش کی۔ ان کی تمام حرکتوں سے صاف اندازہ ہوتا ہے کہ ان کی نظر میں ، وبا کا پھیلاو پریشان کن یا افسوسناک واقعہ نہیں ہے ، بلکہ یہ تو ان کے سیاسی مفادات کے حصول کا ایک ذریعہ بن گیا ہے۔ انہوں نے وائرس کواستعمال کرتے ہوئے چین کے خلاف جو بیان بازی کی اس کی وجہ سے نا صرف بین الاقوامی برادری کو حیرت اور افسوس ہوا بلکہ ان کی اپنی اشرافیہ کی طرف سے بھی انہیں تند وتیز تبصروں اور تنقید کا سامنا کرنا پڑا ۔

اس وقت امریکہ میں کووڈ-۱۹ سے متاثرہ تصدیق شدہ کیسز کی تعداد تین لاکھ تیس ہزارسے تجاوز کرچکی ہے۔ پومپیو کو " تاریخ میں بدترین سیکریٹری آف اسٹیٹ " کہا جانے لگاہے اب انہیں اپنا رویہ تبدیل کرتے ہوئے اپنی غلطیوں کو سدھارنا چاہیے ۔


شیئر

Related stories