چین کی جانب سے انسداد وبا سے متعلقہ سامان کے معیار پر لگائے گئے الزمات پر جمہوریہ چیک کے صدر کی تنقید
2020-04-06 18:44:52
پانچ اپریل کو جمہوریہ چیک کے صدر میلو زیمان نے مقامی ذرائع ابلاغ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ چین وہ واحد ملک ہے جو انسداد وبا سے متعلقہ حفاظتی سازوسامان فراہم کرسکتا ہے۔ اسی ممالک چین کے تیار کردہ طبی سازوسامان کوخریدنے کے منتظر ہیں ۔اس لیے ، سازوسامان کی خریداری میں جمہوریہ چیک کے لیے چین کی حمایت کا شکریہ ادا کیا جاتا ہے۔
میلو زیمان نے کہا کہ کچھ یورپی ممالک نے طبی حفاظتی سازوسامان کی برآمد پر پابندی لگائی ہے۔وبا کے تناظر میں یورپی یک جہتی کی صورتِ حال ہر گز امید افزا نہیں ہے ۔انسداد وبا کےلیے چین کے تیار کردہ سازوسامان کے معیار پر لگائے جانے والے الزام پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین کا طبی سازوسامان اعلیٰ درجے کا ہے۔جنہوں نے معیار سے متعلق بلاجواز الزامات لگائے ہیں ان کو معافی مانگنی چاہیے۔