وبا کے خلاف چین اور افریقہ کا تعاون جاری رہےگا

2020-04-16 11:22:40
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

حالیہ دنوں میں متعدد افریقی ممالک میں قائم چینی سفارت خانوں ، چینی کاروباری اداروں اور چینی نژاد باشندوں نےمتعلقہ ممالک میں کووڈ-۱۹ کے خلاف لڑائی میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔

چودہ اپریل کو نمیبیا میں چینی سفارت خانے کی دعوت پر چین کے صوبہ جیانگ سو کے طبی ماہرین نے نمیبیا کے طبی ماہرین کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کی۔نمیبیا نے کہا کہ اس کانفرنس میں خیالات کے تبادلے سے ترجیحی مشکلات کو حل کیا گیا ، جس سے نمیبیا میں معیارِ طب کو بلند کرنے اور وبا کی روک تھام اور اس پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

چینی کاروباری اداروں نے ۵۴ افریقی ممالک کو طبی سازوسامان عطیہ کیا۔ پانچ سو وینٹیلیٹر زاور دو لاکھ حفاظتی لباس سمیت دیگر طبی سازوسامان ایتھوپیا پہنچ گیا ہے۔ امراض پر قابو پانے کے افریقی مراکز اور ورلڈ فوڈ پروگرام نے افریقہ کے 54 ممالک میں یہ سامان تقسیم کیا۔

علاوازیں نمیبیا ، انگولا ، یوگنڈا اور مڈغاسکرمیں موجود چینی نژاد باشندوں نے بھی رضاکارانہ طور پر عطیات دیئے ہیں ۔


شیئر

Related stories