کیوں شی جن پھنگ چھین لینگ پہاڑ کے تحفظ کو بہت زیادہ اہمیت دیتے ہیں؟

2020-04-27 17:00:05
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی صدر شی جن پھنگ نے حال ہی میں صوبہ شانسی کا دورہ کیا۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے سب سے پہلے مقام کے طور پر کوہ چھین لینگ کا انتخاب کیا ، اور چھین لینگ کے تحفظ پر خوب زور دیا۔
کوہ چھین لینگ عین چین کے وسط میں واقع ہے۔" چھین لینگ کے ماحولیاتی تحفظ اور بحالی کے کام کو مرکزی اہمیت دینا اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ قلیل مدتی فوائد کو نظر انداز کرتے ہوئے ملک و قوم کی طویل مدتی پائیدار ترقی کو اہم سمجھتے ہیں۔ اس حکمت عملی کے پیچھے کار فرما جذبے کو ثابت کرنے کے لئےمتعدد اعداد و شمار اور مثالیں موجود ہیں۔
آٹھ کھرب چونتیس ارب تین کروڑ دس لاکھ یوآن، یہ وہ خطیر رقم ہے جو ریسرچ سینٹر برائے ماحولیاتی سائنس ، چینی اکیڈمی آف سائنسز نے جاری کی ہے ، جو 2015 میں کوہ چھین لینگ کے کل ماحولیاتی نظام کی پیداوار ی مالیت(جی ای پی) کی نمائندگی کرتی ہے۔ اعداد و شمار کے پیچھےچھین لینگ کے بے قیمتی قدرتی وسائل ہیں۔
دو ہزار بیس وہ سال ہے جب چین میں بہت سے اہم ترقیاتی اہداف مکمل کئے جائیں گے ، دوسری طرف چین اور دنیا کووڈ-۱۹ کے سنگین چیلنج کا سامنا کر رہے ہیں۔ ان غیر معمولی چیلنجوں کے باوجود ، چینی رہنما نے ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانے پر زور دیا ۔ شانسی کے اس دورے کے اصل مقصد غربت کے خاتمے کے سلسلے میں سرگرمیوں کا معائنہ کرنا تھا، اس کے ساتھ ساتھ صدر شی نے ایک بار پھر انسان اور قدرتی ماحول کے درمیان ہم آہنگی پر زور دیا ۔ جو سبز ترقی کے حوالے سے چینی قیادت کا رہنما تصور ہے۔


شیئر

Related stories