انسداد وبا میں چین کا کردار عالمی برادری کی حوصلہ افزائی کرتاہے ،سی آر آئی کا تبصرہ

2020-05-19 17:04:34
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

بیجنگ وقت کے مطابق اٹھارہ تاریخ کی شام کو منعقدہ تہترویں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کی ویڈیو کانفرنس کی افتتاحی کانفرنس سے اپنے خطاب میں چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے وبا کی روک تھام اور کنڑول سے متعلق چین کے تجربات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے انسداد وبا کے لئے چھ تجاویز پیش کیں اور دنیا بھر میں انسداد وبا کے تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے پانچ اقدامات کا اعلان کیا ۔ان تجاویز اور اقدامات کا مقصد انسداد وبا میں عالمی برادری کی حوصلہ افزائی کرنا ہے اور ان سے انسداد وبا کے عالمی تعاون اور عالمی طرز حکمرانی کی بہتری کو فروغ ملے گا۔عالمی برادری نے چین کے کردار کو خوب سراہا ہے۔

دوسری عالمی جنگ کے بعد صحت عامہ کے شعبے میں سب سے سنگین ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے چین نہ صرف دوسروں سے مثبت کردار کی اپیل کی ہے بلکہ خود بھی ٹھوس اقدامات کا اعلان کیا ہے ۔ چین اگلے دو سالوں کے دوران عالمی سطح پر دو ارب امریکی ڈالر کی امداد فراہم کرے گا اور ویکسین تیار کرنے کے بعد عالمی سطح پر عوامی پروڈکٹ کے طور پر پیش کرے گا۔چین کے پانچ اقدامات عالمی صحت عامہ اور انسانی ترقی کے لئے چین کے زمہ دارانہ کردار اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کے تصور کی عکاسی کرتے ہیں۔

یورپ اور امریکہ کے ذرایع ابلاغ سمیت عالمی برادری نے چین کے اخلاص کو سراہا ہے۔شدید وبائی صورتحال کے تناظر میں مختلف ممالک کو تعصب اور نفرت سے بالا تر ہو کر انسانی جانیں بچانے کی کوشش کرنی چاہیئے تاکہ جلد از جلد وبا پر قابو پالیا جائے۔


شیئر

Related stories