چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی تیرہویں قومی کمیٹی کے تیسرے اجلاس کا ایجنڈا

2020-05-21 11:58:00
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی تیرہویں قومی کمیٹی کے تیسرے اجلاس سے متعلق نیوز بریفنگ بیس تاریخ کی سہ پہر کو منعقد ہوئی ۔ اجلاس کے ترجمان گو وے مینگ نے ملکی و غیر ملکی میڈیا کو اجلاس کے ایجنڈے سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی تیرہویں قومی کمیٹی کا تیسرا اجلاس اکیس تاریخ کی سہ پہر تین بجے بیجنگ میں شروع ہو گا اور ستائیس تاریخ کو اجلاس اختتام پزیر ہو گا۔

اجلاس میں چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی مجلس قائمہ کی ورکنگ رپورٹ اور پیش کردہ تجاویز پر عمل درآمد کے حوالے سے رپورٹ پر نظر ثانی کی جائے گی ۔ تمام مندوبین چین کی تیرہویں قومی عوامی کانگریس کے تیسرے اجلاس میں شریک ہوتے ہوئے حکومتی ورکنگ رپورٹ سمیت دیگر رپورٹس کی سماعت کریں گے ۔ اس کے علاوہ چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے موجودہ اجلاس کی قراردادوں سمیت دیگر دستاویزات کی نظر ثانی کے بعد ان کی منظوری دی جائے گی ۔

وبائی صورتحال کے تناظر میں اجلاس کی کوریج زیادہ تر ویڈیو لنک کے ذریعے کی جائے گی ۔


شیئر

Related stories