چین کی قومی عوامی کانگریس کے سالانہ اجلاس کا آغاز

2020-05-22 12:13:42
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی قومی عوامی کانگریس کا سالانہ اجلاس آج بیجنگ میں شروع ہوا۔ شی جن پھنگ سمیت چینی کمیونسٹ پارٹی اور ریاستی رہنماؤں نے اجلاس میں شرکت کی۔ چین کی تیرہویں قومی عوامی کانگریس کے 2897 مندوبین بھی افتتاحی اجلاس میں شریک ہوئے جو عددی اعتبار سے آئین کے عین مطابق ہیں۔

نوول کورونا وائرس کے باعث گزشتہ 22 سالوں میں یہ پہلا موقع ہے جب چین کی اعلی ترین ریاستی اتھارٹی کا سالانہ اجلاس مئی تک ملتوی کیا گیا ہے۔ افتتاحی اجلاس کے آغاز میں تمام شرکاء کی جانب سے وبا کے دوران شہید اور جاں بحق ہونے والے ہم وطنوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے خاموشی اختیار کی گئی۔

اجلاس کے دوران چین کے وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے چینی حکومت کی گزشتہ سال کی ورکنگ رپورٹ پیش کی ،جس کی اجلاس میں نظر ثانی کی جائے گی ۔

اجلاس کے دوران قانون سازی سے متعلق دو ایجنڈے زیر غور آئیں گے۔ان میں چین کے پہلے سول کوڈ کے مسودے پر نظر ثانی اور ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں قومی سلامتی کے تحفظ کے لئے قانونی نظام اور نفاذ کے طریقہ کار کا مسودہ شامل ہیں ۔


شیئر

Related stories