صنعتی و کاروباری اداروں کی ترقی کے لیے چینی حکومت کے نئے اقدامات

2020-05-22 12:24:31
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی تیرہویں قومی عوامی کانگریس کے موجودہ اجلاس میں پیش کی جانے والی حکومتی ورکنگ رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ رواں سال درمیانے ، چھوٹے اور مائیکرو صنعتی و کاروباری اداروں سمیت مختلف کاروباری اداروں کو درپیش مشکلات حل کرنے کے لیے محصولات میں کمی کی پالیسی جاری رہے گی ۔ تخمینوں کے مطابق رواں سال کاروباری اداروں کے لیے محصولات میں کمی کی مجموعی مالیت 2.5 ٹریلین یوان رہے گی ۔

حکومتی ورکنگ رپورٹ میں قومی ملکیت کے حامل صنعتی و کاروباری اداروں میں تین سالہ اصلاحاتی منصوبہ بندی بھی پیش کی گئی ہے ۔ جس کے مطابق سرکاری اثاثوں کی نگرانی کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا ۔اس کے علاوہ قومی ، اجتماعی ، انفرادی اوربیرونی سرمایہ کاری سے مشترکہ طور پر چلنے والے کاروباری اداروں میں وسیع اصلاحات کو فروغ دیا جائے گا۔ رپورٹ میں " نجی معیشت"کی ترقی کے لیے سازگار ماحول پر زور دیا گیا ہے۔ ایسے اداروں کی ترقی کےلیے پالیسی سازی سے حمایت فراہم کی جائے گی تاکہ معیشت صحت مندانہ طور پر ترقی کر سکے ۔


شیئر

Related stories