چین رواں برس موثر سرمایہ کاری کو فروغ دے گا

2020-05-22 12:31:44
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

لی کھہ چھیانگ نے 22 تاریخ کو کہا کہ چینی حکومت رواں سال موثر سرمایہ کاری کو فروغ دے گی۔مقامی حکومتوں کے لئے 3.75 کھرب چینی یوآن کے خصوصی بانڈز اور مرکزی بجٹ میں سرمایہ کاری کے لئے 600 ارب یوآن رکھے جائیں گے۔اس کے علاوہ نئی بنیادی تنصیبات کی تعمیر کو مضبوط بنایا جائے گا، انفارمیشن نیٹ ورک کی "نئی جنریشن" کی ترقی سمیت 5 جی کے استعمال کو وسعت دی جائے گی ۔ نئی شہری آباد کاری کی مستحکم تعمیر کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں عوامی سہولیات اور خدمات کے معیار کو بہتر بنایا جائے گا۔ نقل و حمل اور بڑے آبی منصوبوں کی تعمیر کو مضبوط بنایا جائے گا ۔ قومی ریلوے کی ترقی کے لیے 100 ارب یوآن کا اضافی سرمایہ فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ مارکیٹ پر مبنی سرمایہ کاری اور مالیاتی میکانزم کی بہتر ی اور نجی کاروباری اداروں کی مساوی شرکت کی حمایت لازم ہے۔


شیئر

Related stories