چین کے پاس موجودہ مشکلات پر قابو پانے کی طاقت اور صلاحیت موجود ہے، ترقی و اصلاحات کی قومی کمیٹی

2020-05-22 16:12:08
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی ترقی و اصلاحات کی قومی کمیٹی کے سربراہ حہ لی فنگ نے بائیس تاریخ کو 13 ویں قومی عوامی کانگریس کے تیسرے اجلاس کے دوران نامہ نگاروں کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ کووڈ-۱۹ کی وبا نے چینی معیشت پر بہت زیادہ اثر ڈالا ہے ،لیکن مجموعی معاشی بحالی کافی تیز نظر آرہی ہے۔

جناب حہ لی فنگ نے کہا کہ چین کی بنیادی معاشی حالت کو دیکھا جائے تو یہ ظاہر ہوتا ہے کہ معاشی بحالی اور بہتری کا رجحان تبدیل نہیں ہوا ، پیداواری اور سروسز کی صنعتوں ، خاص طور پر کچھ نئی ابھرتی ہوئی صنعتوں کو تیزی سے فروغ دیا جا رہا ہے جبکہ روایتی صنعتوں کی بحالی بھی کافی تیز ہے۔ اس وقت سروس کی صنعت زیادہ متاثر ہے ، لیکن یہ بھرپور اور منظم طریقے سے مستحکم ہورہی ہے۔


شیئر

Related stories