کووڈ-۱۹ کے پھیلاؤ پر اگر کسی ملک کو ذمہ داری اٹھانی پڑی ، تو وہ ملک امریکہ ہوگا۔سی آرآئی کا تبصرہ

2020-05-25 20:19:06
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

کووڈ-۱۹ کے پھیلاؤ کے حوالے سے بعض امریکی سیاستدانوں کی جانب سے چین پر الزامات لگانے کی سرگرمیاں جاری ہیں۔سی آر آئی نے پچیس تاریخ کو اس حوالے سے ایک تبصرہ شائع کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ ان مغربی سیاستدانوں کا عمل اپنی نااہلی کا ملبہ دوسروں پر ڈالنا ہے۔

تبصرے میں نشاندہی کی گئی کہ چین بھی اس وبا سے متاثر ہوا ہے اور چین کی جانب سےاس وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اختیار کیےگئے اور چین نے اس راہ میں گراں قدر قربانیاں پیش کیں۔اگر امریکہ کو واقعی اس وبا کے پھیلاؤ کے ذمہ دار کی تلاش ہے ، تو امریکہ کو وبا کے عالمی پھیلاؤ کے لیے خود ذمہ داری اٹھانی چاہیئے۔کیونکہ کچھ امریکی سیاستدان نہ صرف اپنے ملک میں وبا پھوٹنے کااصل وقت بتانے سے قاصر ہیں ، بلکہ جانی نقصانات کے اعدادوشمار کے بارے میں بھی جھوٹ بول رہے ہیں۔امریکہ وبا پر قابو پانے میں ناکامی کے باعث دنیا کے دیگر ممالک میں وبا پھوٹنے کا اہم ذریعہ ہے۔تبصرے میں کہا گیا ہے کہ ان سب کی تحقیقات کی جانی چاہیئے۔


شیئر

Related stories