چین نے نوول کورونا وائرس کو چھپایا ؟ امریکی اور یورپی ذرائع ابلاغ کا نام نہاد مفروضے سے عدم اتفاق
حالیہ دنوں بعض امریکی سیاستدانون نے مسلسل بیانات دیے ہیں کہ چین نے وبائی صورتحال کو چھپایا ہے اور چین دنیا بھر میں وائرس کے پھیلاو کا ذمہ دار ہے۔ تا ہم متعدد امریکی ذرائع ابلاع نے اپنی رپورٹس میں ان بیانات سے عدم اتفاق کیا ہے۔
امریکی رسالہ " قومی مفادات" کی ویب سائٹ پر چوبیس تاریخ کو شائع ایک مضمون میں کہا گیا ہے کہ بیشتر ممالک کے مقابلے میں چین کے مجموعی اقدامات زیادہ موثر تھے۔مضمون میں کہا گیا کہ دراصل نام نہاد " چھپانے" کی رٹ لگانا ایک بہانہ ہے، جس کے ذریعے بعض امریکی سیاستدان عوام کے سامنے اپنی غلطیوں پر پردہ ڈالنے اور عالمی سطح پر چین پر دباو ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
علاوہ زیں نیویارک ٹائمز سمیت متعدد امریکی میڈیا کے مطابق امریکہ اور یورپ میں حقیقت میں موجود کیسز کے مقابلے میں کم کیسز رپورٹ کرنے کا مسئلہ موجود ہے۔
امریکی رسالہ " اکانومسٹ" میں شائع مضمون میں کہا گیا کہ ایک طرف انسداد وبا میں چین کے رد عمل کو غیر منا سب سمجھا جاتا ہے اور چینی حکومت پر الزام لگایا جاتا ہے، تاہم دوسری طرف یورپی ممالک اور امریکہ کے سست رد عمل کو صلاحیت کی کمی سمجھا جاتا ہے۔ یہ نقطہ نظر صحیح نہیں ، اس سے بعض مغربی رہنماوں کی غلطیوں پر پردہ ڈالنے کے لئے فائدہ اٹھایا جارہاہے ۔