چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی تیرہویں قومی کمیٹی کا تیسرا اجلاس اختتام پذیر

2020-05-27 18:09:15
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی تیرہویں قومی کمیٹی کا تیسرا اجلاس ستائیس تاریخ کی سہ پہر کو بیجنگ میں اختتام پذیر ہوا۔شی جن پھنگ سمیت چینی رہنماؤں نے اختتامی تقریب میں شرکت کی۔

اجلاس میں قومی کمیٹی کی ورک رپورٹ کی قرارداد،تجاویز کی نظرثانی کی رپورٹ اور اجلاس کی سیاسی قرارداد کی منظوری دی گئی۔

چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کےچیئرمین وانگ یانگ نےاختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس رواں سال کے اہداف کی تکمیل کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی اور چینی خصوصیات کی حامل جمہوریت کے لیے اپنی خدمات سرانجام دیتی رہے گی۔


شیئر

Related stories