ہانگ کانگ میں تقریباً تین ملین افراد کے دستخط سے چین کی قومی عوامی کانگریس کی طرف سے ہانگ کانگ سے متعلق فیصلے کی حمایت کا اظہار

2020-06-02 11:56:08
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

حال ہی میں چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے مختلف حلقوں کی شخصیات نے چین کی قومی عوامی کانگریس کی طرف سے ہانگ کانگ سے متعلق فیصلے کی حمایت کا اظہار کیا۔ گزشتہ آٹھ روز کے دوران ، "ہانگ کانگ کے مختلف شعبوں میں قومی سلامتی کی قانون سازی کی حمایت کرنے والے متحدہ محاذ " نے ویب سائٹوں اور عوامی مقامات کے ذریعے انتیس لاکھ بیس ہزار سے زیادہ دستخط اکٹھے کیے ہیں۔

یکم جون کو اس سرگرمی کا اہتمام کرنے والے اس متحدہ محاذ نے ہانگ کانگ کے خصوصی انتظامی علاقے میں چینی مرکزی حکومت کے رابطہ دفتر کے سامنے اس دستخطی مہم کے نتائج پیش کئے۔ انہوں نے رابطہ دفتر کے ذریعے مرکزی حکومت کو ہانگ کانگ سے متعلق قومی قانون سازی کے لئے ہانگ کانگ کے شہریوں کی حمایت کا یقین دلایا ۔

ہانگ کانگ میں چینی مرکزی حکومت کے رابطہ دفتر کے ڈائریکٹر لوؤ ہیننگ نے کہا کہ صرف آٹھ دن میں ، انتیس لاکھ بیس ہزار سے زائد افراد نے عوامی مقامات اور ویب سائٹ پر دستخط کے ذریعے جس حمایت کا اظہار کیا ہے اس سے ہانگ کانگ کے معاشرے

کی مثبت سوچ کی عکاسی ہوتی ہے۔ یہ اس بات کی بھی نشاندہی ہے کہ ہانگ کانگ میں قومی سلامتی کے لیے قانون سازی عوام کے جذبات سے مطابقت رکھتی ہے۔

اسی روز ہانگ کانگ میں پانچ یونیورسٹیوں کے صدور نے ایک مشترکہ بیان میں ہانگ کانگ سے متعلق قومی سلامتی کا قانون بنانے کی ضرورت کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔


شیئر

Related stories