متحدہ عرب امارات میں چین کے انسداد وبا سے متعلق وائٹ پیپر کو نمایاں اہمیت حاصل

2020-06-15 11:03:44
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

سات جون کو چین کی جانب سے "فائٹنگ کووڈ-۱۹ :چائنا ان ایکشن " وائٹ پیپر جاری کیا گیا۔دنیا بھر میں وبائی صورتحال کے تناظر میں چین کی جانب سے جاری کردہ وائٹ پیپر عالمی برادری کی توجہ کا نکتہ بن چکا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے مختلف حلقوں نے وائٹ پیپر کو نمایاں اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے ذریعے چین دنیا کے ساتھ اپنے تجربات کا تبادلہ کرسکتا ہے۔بین الاقوامی تعلقات کے ماہر اعصام العروسی نے کہا کہ وائٹ پیپر میں انسداد وبا میں چین کی جدوجہد اور بھر پور کوششوں کو سامنے لایا گیاہے۔ چین نے ہمیشہ کی طرح عوام کی زندگی اور صحت کو اولین ترجیح دی ہے اور اپنے نظام کی خوبی سے استفادہ کرتے ہوئے وبا کی روک تھام اور کنٹرول کے لئے موثر اقدامات کئے ہیں۔ایک ارب چالیس کروڑ چینی عوام نے فعال تعاون کی بدولت عوامی مفادات کے تحفظ کے لئے بے مثال کردار ادا کیا ہے جس نے عالمی برادری پر گہرے نقوش چھوڑے ہیں۔

چین میں متحدہ عرب امارات کے سابق سفیر عمر بتار نے کہا کہ وبا کے پھیلاو سے بنی نوع انسان کے ہم نصیب سماج کے حقیقی تصور کی اہمیت کی عکاسی ہوئی ہے۔وائٹ پیپر میں بار ہا بنی نوع انسان کے ہم نصیب سماج کا ذکر کیا گیا ہےجس سے انسداد وبا کے لئے عالمی تعاون کی اہمیت کی عکاسی ہوتی ہے۔


شیئر

Related stories