آسٹریلیا ۔چین بہترین اقتصادی روابط آسٹریلوی مفاد میں ہیں ،آسٹریلوی تھنک ٹینک

2020-06-15 11:05:37
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

 

حالیہ دنوں ، آسٹریلوی ایسٹ ایشیاء فورم اور سڈنی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے دو تحقیقی رپورٹس شائع کیں جن میں کہا گیا  کہ آسٹریلیا کے لئے چینی معیشت سے "علیحدہ" ہونا بہترین انتخاب نہیں ،  چینی معیشت کی وبا  سے بحالی اور تیز رفتار ترقی "عالمی ترقی" کو نمایاں قوت فراہم کرے گی۔

حالیہ عرصے کے دوران چین۔ آسٹریلیا تعلقات کو  اتار چڑھاؤ کا سامنا  ہے۔چندآسٹریلوی میڈیا اور سیاست دانوں نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ آسٹریلیا  کو معاشی طور پر چین پر زیادہ انحصار نہیں کرنا چاہئے اور آسٹریلیا کو چین سے علیحدہ ہونا چاہئے۔ اسی حوالے سے  ، سڈنی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے آسٹریلیا۔چین تعلقات کے ادارے نے حال ہی میں ایک تحقیقی رپورٹ شائع کی ، جس میں آسٹریلوی محکمہ  خارجہ اور تجارت کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ پچھلے دس سالوں میں آسٹریلوی برآمدات کی مالیت  میں سالانہ 180 ارب آسٹریلوی ڈالر کا اضافہ ہوا ہے ، جس میں تقریباًساٹھ فیصد  چین سے تجارت کےباعث ہے۔اگر چین سے علیحدہ ہو جائے تو لوگوں کی آمدنی اور  روزگار کے مواقع میں نمایاں کمی آئیگی۔ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ڈین ، ڈاکٹر لوجین نے  کہ  چین کے ساتھ فعال معاشی تبادلہ آسٹریلیا کے قومی مفادات کے لیے سودمند ثابت ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین کی معاشی ترقی، چین اور دنیا کے لئے انتہائی اہم ہے۔گزشتہ 10 سال سے زائد عرصے میں عالمگیر معاشی نمو میں چین کا حصہ ایک تہائی رہا ہے۔ آسٹریلیا  کو بھی  چین کی ترقی سے خاطر خواہ  ثمرات حاصل ہوئے ہیں۔ اگر آسٹریلیا چین کی جانب سے عالمی معاشی نمو کا ایک تہائی حصہ کھو دیتا ہے تو ، یہ عالمی معیشت کے لئے بہت بڑا دھچکا ہوگا ۔ چین کے اقتصادی اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ چینی معیشت وبائی اثرات سےتیزی سے  نجات پا رہی ہے۔


شیئر

Related stories