انسداد وبا کے لئے چین کی حمایت جاری رکھی جائے گی، عالمی ادارہ صحت

2020-06-16 12:19:56
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

بیجنگ میں موجودہ وبائی صورتحال کے تناظر میں عالمی ادارہ صحت کے ایمرجنسی پروگرام کی تکنیکی ڈائریکٹر ماریہ وان کوکوف نے پندرہ تاریخ کو کہا کہ بیجنگ نے انسداد وبا کا ایک جامع نظام اپنایا ہے۔ اس سے قبل سنگاپور ، جاپان اور جرمنی جیسے متعدد ممالک کو بھی ایسےہی حالات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ہر  ملک کو  متاثرہ مریضوں کی شناخت اور ان کی نگہداشت کے لیے تیار رہنا چاہیے ،مصدقہ مریضوں کے ساتھ قریبی رابطے میں رہنے والے افراد سے باخبر رہنا لازم ہے۔ انہوں نے ایسے ممالک کو وبا کی دوسری لہر سے متعلق  خبردار کیا جہاں وائرس  کی روک تھام میں کامیابی حاصل کی گئی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے ایمرجنسی پروگرام کے سربراہ مائیکل ریان نے کہا کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران چین نے کووڈ-۱۹ سے نمٹنے میں کافی تجربات حاصل کیے  ہیں۔چین میں متعلقہ ادارے  وبا کی تحقیقات اور کنٹرول میں مصروف ہیں۔عالمی ادارہ صحت چین کی حمایت جاری رکھے گا۔


شیئر

Related stories