رواں برس کے اواخر تک نوول کورونا وائرس ویکسین کی تیاری ممکن ، ڈبلیو ایچ او

2020-06-19 10:50:37
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

 

عالمی ادارہ صحت سے وابستہ چیف سائنٹسٹ سومیا سوامی ناتھن نے اٹھارہ جون کو  کہا کہ  اس وقت  نوول کورونا وائرس کی کم ازکم دو سو ویکسینز  پر کام جاری ہے۔ تقریباً دس ویکسینز انسانی آزمائش کے مرحلے میں داخل ہوچکی ہیں جن میں سے تین ویکسینز جلد ہی کلینیکل آزمائش کے تیسرے مرحلے میں داخل ہو جائیں گی ، ان میں چین کی تیار کردہ ویکسین بھی شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ چین کی تیار کردہ ویکسین کے کلینیکل آزمائش کے پہلے اور دوسرے مرحلے میں نتائج امید افزاء ہیں۔


شیئر

Related stories