امریکہ کو انسداد وبا میں وو ہان شہر سے سیکھنا چاہیے، نوبل انعام یافتہ ماہر اقتصادیات پال رومر

2020-06-19 10:53:16
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

 

امریکہ میں اس وقت کووڈ-۱۹ کی وبائی صورتحال سنگین ہے۔ سال دو ہزار اٹھارہ میں  نوبل  انعام پانے والے ماہر اقتصادیات  پال رومر نے حال ہی میں چائنا میڈیا گروپ سے بات چیت میں کہا کہ امریکہ کو چین کے  شہر ووہان میں وبا کی روک تھام اور کنٹرول کے اقدامات سے سیکھنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ چین میں بڑے پیمانے پر وائرس ٹیسٹنگ  سے  ووہان میں وبا کی روک تھام  میں مدد ملی ہے ۔امریکہ کے مختلف علاقوں میں انہی اقدامات کی ضرورت تھی۔تاہم افسوس کی بات یہ ہے کہ ایسا نہیں کیا گیا۔پال رومر کے مطابق ٹیسٹنگ سے پچاس سے سو گنا تک بہترین نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ ووہان شہر نے وسیع  پیمانے پر وائرس ٹیسٹنگ سے فائدہ اٹھایا ہے۔


شیئر

Related stories